"عکس در رسول مری چشم تر میں ہے ۔ ریاض حسین چودھری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ریاض حسین چودھری ==== {{نعت}} ==== عکس درِ رسول مری چشم تر میں ہے آباد آئنوں کا سمند...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg|300px|link=ریاض حسین چودھری]]
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


سطر 49: سطر 51:


سب کچھ ریاض دامنِ خیرالبشر میں ہے
سب کچھ ریاض دامنِ خیرالبشر میں ہے
=== مزید دیکھیے ===
{{باکس شاعری }}
{{باکس 1 }}
{{ٹکر 1 }}
{{ٹکر 2 }}

حالیہ نسخہ بمطابق 21:56، 4 اگست 2018ء

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg


شاعر: ریاض حسین چودھری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عکس درِ رسول مری چشم تر میں ہے

آباد آئنوں کا سمندر نظر میں ہے


قدموں کی دھول سر پہ سجانے کے واسطے

خوشبو چراغ لے کے ازل سے سفر میں ہے


شبنم، دھنک، چنار، ہوا، چاندنی، سحاب

ہر حُسنِ کائنات تری رہ گزر میں ہے


ہر چیز رقص میں ہے جہانِ شعور کی

کیفِ دوام مدحتِ خیرالبشر میں ہے


ان کے قدوم پاک کی اترن کے نور سے

سورج میں روشنی تو اجالا قمر میں ہے


خورشید صبح غارِ حرا سے بلند ہو

آدم کی نسل ظلمتِ شب کے اثر میں ہے


کملی کی اُوٹ میں اسے لے لیجیے حضور

میرا چراغ تیز ہوا کے نگر میں ہے


شہرِ سخن میں اسمِ نبی کی ہے چاندنی

ورنہ کمال کیا مرے دستِ ہنر میں ہے


سب کچھ عطا کیا ہے خدا نے حضور کو

سب کچھ ریاض دامنِ خیرالبشر میں ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659