مدینے کی طرف جو روز نامہ لکھتی رہتی ھوں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:59، 21 نومبر 2017ء از 39.42.131.86 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: 💖💖💖نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم 💖💖💖 مدینے کی طرف جو روز نامہ لکھتی رہتی ہوں 📝 انھیں ب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

💖💖💖نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم 💖💖💖

مدینے کی طرف جو روز نامہ لکھتی رہتی ہوں 📝 انھیں بے چین دل کی ہر تمنا لکھتی رہتی ہوں 💌

مری مٹی میں گوندھا ہے خدا نے اس محبت کو 💟 میں اکثر بے خودی میں بھی مدینہ لکھتی رہتی ھوں 💌

شمائل جو ترے پڑھ لوں بخاری میں عقیدت سے 📕 محبت بڑھتی جاتی ہے، قصیدہ لکھتی رہتی ھوں 🔖

تو رب کا نور ہے آقا، خدا کے عرش کی کر سی میں تیرے روضۂ اقدس کو کعبہ لکھتی رہتی ہوں📝

غمِ دنیا سے گھبرا کر ترے سائے میں آتی ہوں پھر اشکوں سے تری چوکھٹ پہ گر یہ لکھتی رہتی ھوں 📩

ز مانہ جب بھی نفرت سےمجھے دھتکار دیتا ہے 😥 تری جانب سے اپنے دل کو پُرسہ لکھتی رہتی ھوں۔

ترا نام ِ مبارک ہے مرے ہر درد کا درماں ۔۔ میں لوح ِ قلب پر اسم ِ مسیحا لکھتی رہتی ھوں 💟

یوں فرط ِ عشق میں اپنے خیالوں ہی خیالوں میں 🤔 ھوا کے دوش پر پیغام کیا کیا لکھتی رہتی ھوں 😍

فوزیہ شیخ