میں گدا ہوں تیری گلی کا بس مرے لب پہ تیری ہی بات ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:09، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === می...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں گدا ہوں تیری گلی کا بس مرے لب پہ تیری ہی بات ہے

تری نعت میری حیات ہے مرا قبلہ بس تری ذات ہے


میں برا بھلا ہوں انہی کا ہوں مرے آقا میرے کریم ہیں

مری لاج ان کے ہی ہاتھ میں کرم ان کا میری نجات ہے


ترے در سے خالی گیا کوئی کبھی ایسا آقا ہوا نہیں!!!

مری جھولی بھر دے مرے شہا ترے ٹکڑوں ہی پہ حیات ہے


یوں تو خواہشیں رہیں عمر بھر پہ دوام ایسا ہوا کسے……؟

ترے در پہ عمر گزار دوں اسی آرزو کو ثبات ہے

میں تو اوجؔ ان کی ثنا میں ہوں میں تو اوجؔ انکی وِلا میں ہوں نہ خیالِ شام وسحر ہے اب نہ خیالِ ساعتِ رات ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات