"نعت کائنات:نعت کائنات" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (حمیرا عائشہ نے صفحہ نعت کائنات کو نعت کائنات:نعت کائنات کی جانب منتقل کیا: بہار مدینہ)
 
(2 صارفین 5 کے درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 4: سطر 4:
نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں  بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور  پیش کریں ۔   

===  تعارف ===
"نعت" اصطلاحا منظوم تو صیف ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے ۔ اگر نعت کو اپنے لغوی معنوں "تذکرہ صفات" کے حوالے سے دیکھا جائے تو اللہ رب العزت نے نعت کااہتمام اپنے محبوب کے لیے نام پسند کرتے ہوئے ہی کر لیا تھا ۔ "محمد"۔ اس چار حرفی غیر منقوط پر تاثیر لفظ کے معنی ہی "بہت تعریف کیا گیا" کے ہیں ۔ لفظ "محمد" کا مادہ "حمد" سے ہے اور یہ خود میں ایک مکمل نعت ہے ۔ یعنی وہ ہستی جس کی بہت تعریف کی گئی ہو ۔ اور پھر "و رفعنا لک ذکرک" کی آبیاری سے اس ذکر کو پھیلا دیا گیا۔ جیسے جیسے کائنات پھیل رہی ہے ۔ احاطہ ذکر ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی پھیل رہا ہے ۔
توسیع کائنات کی بات ہو تو آج ایک طرف تو سائنسدان توسیع کائنات کے قائل ہیں کہ فلکی اجسام کا درمیانی فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور کائنات پھیل رہی ہے اور دوسری طرف "گلوبل ولیج" کا نظریہ کہ تیز ترین ذرائع ابلاغ کی وجہ سے دنیا کے رہنے والے ایک دوسرے کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ اتنے قریب کہ اب اس دنیا کو "گلوبل ولیج" یعنی عالمی گاوں کا نام دے دیا گیا ہے ۔ہماری دنیا www کے ایک جال میں سمٹ آئی ہے ۔ یہ جال انٹرنیٹ کا ہے ۔ جس نے فاصلے ختم ، رابطے تیز اور معلومات کو یکجا کر دیا ہے ۔ وہ علم جو پہلے ہزاروں صفحات کی کتاب میں درج ہوتا تھا ۔ اب صرف چند ہزار بائیٹس کی ایک فائل یا یا ویب سائٹس پر سما جاتا ہے ۔ سکول کے بچے تک وکییپڈیا جیسی ویب سائٹس پر جا کر اپنی مطلب کی معلومات اس طرح اکٹھی کر رہے ہوتے ہیں جیسے اپنے بیگ سے کسی خاص مضمون کی کتاب نکالنے کا عمل ہو ۔علم نعت کے لیے بھی وکیپیڈیا جیسی ہی ایک ویب سائٹ کی ضرورت تھی کہ جہاں نعت کے متعلقہ ہر سرگرمی، تخلیق اور تحِقیق چاہے وہ چودہ سو سال پرانے ہو یا آج کی ۔ شیما بنت حلیمہ سعدیہ کی لوری ہو یا اویس رضا قادری کا پڑھا ہوا "النبی صلو ا علیہ "، نعت کے لغوی معنوں پر بحث ہو یا نعت گوئی پر تحقیق کا پی ایچ ڈی مقالہ ۔ الغرض ہر پہلو سے نعت کو جان سکیں ۔
اللہ رب العزت کا احسان عظیم کہ "نعت ورثہ " کو یہ توفیق حاصل ہوئِی اور دسمبر 2016 اسی انٹرنیٹ کی دنیا میں نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت کائنات" کو متعارف کرایا گیا ۔ ۔ نعت کائنات سے مراد نعت کی کائنات لیا جائے یا کائنات ہی کو نعت سمجھا جائے ۔ ہر دو معانی اہل نعت کو اپنے طرف کھینچتے ہیں ۔ ایسے نام بابرکت لمحات ہی میں تجویز ہوتے ہیں ۔ نعت کائنات آنے والے وقتوں میں نعت کا سب سے بڑا انسائکلوپیڈیا ہونے جا رہی ہے ۔
نعت کائنات استعمال کرنے میں عام ویب سائٹس اور فورمز سے قدرے مختلف ہے ۔ اس ویب سائتٹ میں مواد بہت تیز اورتلا ش تیر بہدف ہے ۔ ادھر کوئی بھِی لفظ تلاش کریں اور ادھر اس کے متعلقہ ربط آپ کے سامنے ۔ سر چ باکس میں علامہ اقبال لکھیں کر تلاش کریں اور علامہ اقبا ل کا صفحہ آپ کے سامنے ۔ امیجز صرف بوقت ضرورت لگائے جاتے ہیں ۔ اس لیے بڑے بڑے آرٹیکلز کا حجم بھی بائٹس کے اعتبار سے بہت کم ہوتا ہے ۔
موضوع کی وسعت کی بات ہو تو شخصیات، ادارے ، کتابیں، معلومات ۔ ہر وہ شے جو کسی نہ کسی طرح بھی حمد و نعت سے منسلک ہے اس کا موضوع ہے ۔ شخصیات کے پروفائل، داروں کا تعارف، کتابوں کا مواد اور ان پر تبصرے اور نعت کے حوالے سے تحقیقی و تنقیدی مباحث و مضامین اس ویب سائٹ پر اکٹھے پر کیے جا رہے ہیں ۔ ارادہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی پیدائش سے بھی قبل تبان اسعد ابی کرب یا ورقہ بن نوفل کی نعت ہو کی نعت ہو یا آج کے کسی نوجوان نعت خواں کا پڑھا ہوا کلام ۔ موضوع نعت پر لکھا ہوا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہو یا کسی اخبار کی کوئی نعتیہ خبر ۔ ہر شے کو "نعت کائنات پر پیش کیا جا سکے ۔
اس ویب سائٹ نے باوجود اس حققت کے کہ اس کے قارئین اخبار و فلم کی ویب سائٹس کے برعکس صرف ایک مخصوص حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اس "ویب سائٹ " نے پہلے ہی سال مقبولیت حاصل کرلی ۔ ویب سائٹس کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ Alexa پر اسے پاکستان کی پہلی دس ہزار ویب سائٹس میں شمار کیا ۔ اس کے موضوع اور عمر کو دیکھا جائے تو یہ کارکردگی بہت شاندار تھی ۔ اور اگر اس کی درجہ بندی موضوع کے اعتبار سے کی جائے تو اردو رسم الخظ میں صرف حمد و نعت کے حوالے سے کام کرنے والی یہ ویب سائٹ درجہ بندی کے اعتبار سے سر فہرست ہوگی ۔
نعت کائنات ، وکیپیڈیا طرز پر نعت کا فری انسائکلو پیڈیا ہے ۔ اس پر کسی قسم کے اشہتار بازی یا منافع کمانے کی سرگرمی نہیں کی جاتی ۔ اس ویب سائٹ کو "وولنٹیرز" کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔ چونکہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور اس کے لیے ایک بڑی افرادی قوت درکار ہے تو نعت کائنات کی انتظامیہ ایسے احباب خوش آمدید کہتی ہے جو حمد و نعت سے متعلقہ علمی و تحقیقی کام سے دلچسی رکھتے ہیں اور اس ہمیشہ جاری رہنے والی پراجیکٹ میں کچھ تعاون کر سکتے ہوں ۔

=== احباب کی آراء ===
=== احباب کی آراء ===
[[ملف:Naat Kaainaat Arslan Ahmad Arsal.jpg|200px|link=ارسلان احمد ارسل]]

''' [[ارسلان احمد ارسل ]] '''، [[لاہور ]]، [[پاکستان]]

سطر 11: سطر 28:
"یقیناََ آپ جو کام کر رہے ہیں وہ بہت قابل تعریف ہے اور اس کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے۔جیسا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے  اور نئی نسل اس سے دن بہ دن جڑتی جا رہی ہے ۔اس لیے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کام کر رہے جو ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو رہا ہے ۔اور اداروں کا کام اگر اللہ فرد واحد سے لے تو یہ کرم کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔اللہ کرے مرحلہ ء شوق نہ ہو طے ۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[[ملف:Hasnain Aqib.jpg|200px|link=حسنین عاقب]]

'''[[حسنین عاقب ]] '''، [[آکولہ]]، [[بھارت ]]

سطر 18: سطر 38:

نعتیہ ادب کے ضمن میں البتہ یہ دشواری تھی کہ اس موضوع پر کوئی جامع انسائیکلوپیڈیا یا مخزن موجود نہیں تھی. یقیناً یہ آپ جیسے عاشقانِ نبی اور عاشقانِ نعت کی محنت شاقہ اور کمٹمنٹ ہے کہ آپ نے نعت کائنات کو ایک ادبی حوالے کا ماخذ بنادیا ہے. نعت کائنات  کی شکل میں آپ کی خدمات رہتی دنیا تک فیض رساں ثابت ہوگی اور اس موضوع پر تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی بنیادی ماخذ کا کام کرے گی. یہ کام اللہ اور اس کے پیارے رسول کی خوشنودی کا باعث ہے اور انشاءاللہ دونوں دنیاؤں میں آپ کی کامیابی اور سرخروئی کا وسیلہ ثابت ہوگی.''

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[[ملف:مناظر حسن.png|200px|alt"=مناظر حسن اشرف"|link=مناظر حسن اشرف]]
'''[[مناظر حسن  اشرف]]'''، [[کچھوچھہ شریف]]، [[بھارت]]
"نعت کائنات پر میں طویل عرصے سے مختلف شعراء کے کلام پڑھ رہا ہوں میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ کس قدر میں نعت کائنات کی ٹیم کو دعائیں دیتا ہوں کیونکہ نعت کائنات ایک ایسا سمندر ہے جس نے اپنے آغوش میں نہ جانے کتنے ہیرے جواہرات کو سمو رکھا ہے۔ اس سائٹ کے موجد اور انکے کارکنان نے جس کاوش و محبت سے نعت کائنات کے لئے کام کیا اس کی کوئی اور مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی اس بے مثال اور آفاقی کام کے لئے نعت کائنات کی ٹیم کو جتنی مبارکباد پیش کی جائے کم ہے میں نعت کائنات کے ایڈیٹر ابوالحسن خاور صاحب اور نعت کائنات بھارت کے رکن عالم نظامی صاحب کا بھی انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے نعت کائنات پر نہ صرف مجھے متعارف کروایا بلکہ اظہار عقیدت کا موقع بھی فراہم کیا
پوری ٹیم کو نیک خواہشات اور دلی دعائیں"

=== رابطہ ===
=== رابطہ ===
سطر 30: سطر 59:

=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===
 
"ایوانِ مدحت " واہ کینٹ نعت مبارکہ کے فروغ کے لئے عرصہ ۲۰ سال سے مصروفِ عمل ہے۔ ایوانِ مدحت واہ کینٹ کے زیرِ اہتمام واہ کینٹ، حسن ابدال اور ٹیکسلا میں بے شمار نعتیہ مشاعروں، مسالموں اور نعتیہ کتب کی تقریب رونمائی کی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ اس کی بنیاد بانی و چیئرمین محمد عارف قادری مرحوم نے رکھی۔
۲۰۲۱ جنوری سے واہ کینٹ میں مسلسل ۱۶ ماہانہ نعتیہ مشاعروں کا انعقاد ہو چکاہے۔
{{ٹکر 1 }}
{{ٹکر 1 }}
{{باکس ادارے }}
{{باکس ادارے }}
{{باکس 1 }}
{{باکس 1 }}

حالیہ نسخہ بمطابق 01:18، 21 اپريل 2023ء

  • راجا رشید محمود کا نعتیہ انتخاب اس ربط پر دیکھیے : * نعت کائنات

نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔

تعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت" اصطلاحا منظوم تو صیف ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے ۔ اگر نعت کو اپنے لغوی معنوں "تذکرہ صفات" کے حوالے سے دیکھا جائے تو اللہ رب العزت نے نعت کااہتمام اپنے محبوب کے لیے نام پسند کرتے ہوئے ہی کر لیا تھا ۔ "محمد"۔ اس چار حرفی غیر منقوط پر تاثیر لفظ کے معنی ہی "بہت تعریف کیا گیا" کے ہیں ۔ لفظ "محمد" کا مادہ "حمد" سے ہے اور یہ خود میں ایک مکمل نعت ہے ۔ یعنی وہ ہستی جس کی بہت تعریف کی گئی ہو ۔ اور پھر "و رفعنا لک ذکرک" کی آبیاری سے اس ذکر کو پھیلا دیا گیا۔ جیسے جیسے کائنات پھیل رہی ہے ۔ احاطہ ذکر ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی پھیل رہا ہے ۔

توسیع کائنات کی بات ہو تو آج ایک طرف تو سائنسدان توسیع کائنات کے قائل ہیں کہ فلکی اجسام کا درمیانی فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور کائنات پھیل رہی ہے اور دوسری طرف "گلوبل ولیج" کا نظریہ کہ تیز ترین ذرائع ابلاغ کی وجہ سے دنیا کے رہنے والے ایک دوسرے کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ اتنے قریب کہ اب اس دنیا کو "گلوبل ولیج" یعنی عالمی گاوں کا نام دے دیا گیا ہے ۔ہماری دنیا www کے ایک جال میں سمٹ آئی ہے ۔ یہ جال انٹرنیٹ کا ہے ۔ جس نے فاصلے ختم ، رابطے تیز اور معلومات کو یکجا کر دیا ہے ۔ وہ علم جو پہلے ہزاروں صفحات کی کتاب میں درج ہوتا تھا ۔ اب صرف چند ہزار بائیٹس کی ایک فائل یا یا ویب سائٹس پر سما جاتا ہے ۔ سکول کے بچے تک وکییپڈیا جیسی ویب سائٹس پر جا کر اپنی مطلب کی معلومات اس طرح اکٹھی کر رہے ہوتے ہیں جیسے اپنے بیگ سے کسی خاص مضمون کی کتاب نکالنے کا عمل ہو ۔علم نعت کے لیے بھی وکیپیڈیا جیسی ہی ایک ویب سائٹ کی ضرورت تھی کہ جہاں نعت کے متعلقہ ہر سرگرمی، تخلیق اور تحِقیق چاہے وہ چودہ سو سال پرانے ہو یا آج کی ۔ شیما بنت حلیمہ سعدیہ کی لوری ہو یا اویس رضا قادری کا پڑھا ہوا "النبی صلو ا علیہ "، نعت کے لغوی معنوں پر بحث ہو یا نعت گوئی پر تحقیق کا پی ایچ ڈی مقالہ ۔ الغرض ہر پہلو سے نعت کو جان سکیں ۔

اللہ رب العزت کا احسان عظیم کہ "نعت ورثہ " کو یہ توفیق حاصل ہوئِی اور دسمبر 2016 اسی انٹرنیٹ کی دنیا میں نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت کائنات" کو متعارف کرایا گیا ۔ ۔ نعت کائنات سے مراد نعت کی کائنات لیا جائے یا کائنات ہی کو نعت سمجھا جائے ۔ ہر دو معانی اہل نعت کو اپنے طرف کھینچتے ہیں ۔ ایسے نام بابرکت لمحات ہی میں تجویز ہوتے ہیں ۔ نعت کائنات آنے والے وقتوں میں نعت کا سب سے بڑا انسائکلوپیڈیا ہونے جا رہی ہے ۔

نعت کائنات استعمال کرنے میں عام ویب سائٹس اور فورمز سے قدرے مختلف ہے ۔ اس ویب سائتٹ میں مواد بہت تیز اورتلا ش تیر بہدف ہے ۔ ادھر کوئی بھِی لفظ تلاش کریں اور ادھر اس کے متعلقہ ربط آپ کے سامنے ۔ سر چ باکس میں علامہ اقبال لکھیں کر تلاش کریں اور علامہ اقبا ل کا صفحہ آپ کے سامنے ۔ امیجز صرف بوقت ضرورت لگائے جاتے ہیں ۔ اس لیے بڑے بڑے آرٹیکلز کا حجم بھی بائٹس کے اعتبار سے بہت کم ہوتا ہے ۔

موضوع کی وسعت کی بات ہو تو شخصیات، ادارے ، کتابیں، معلومات ۔ ہر وہ شے جو کسی نہ کسی طرح بھی حمد و نعت سے منسلک ہے اس کا موضوع ہے ۔ شخصیات کے پروفائل، داروں کا تعارف، کتابوں کا مواد اور ان پر تبصرے اور نعت کے حوالے سے تحقیقی و تنقیدی مباحث و مضامین اس ویب سائٹ پر اکٹھے پر کیے جا رہے ہیں ۔ ارادہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی پیدائش سے بھی قبل تبان اسعد ابی کرب یا ورقہ بن نوفل کی نعت ہو کی نعت ہو یا آج کے کسی نوجوان نعت خواں کا پڑھا ہوا کلام ۔ موضوع نعت پر لکھا ہوا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہو یا کسی اخبار کی کوئی نعتیہ خبر ۔ ہر شے کو "نعت کائنات پر پیش کیا جا سکے ۔

اس ویب سائٹ نے باوجود اس حققت کے کہ اس کے قارئین اخبار و فلم کی ویب سائٹس کے برعکس صرف ایک مخصوص حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اس "ویب سائٹ " نے پہلے ہی سال مقبولیت حاصل کرلی ۔ ویب سائٹس کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ Alexa پر اسے پاکستان کی پہلی دس ہزار ویب سائٹس میں شمار کیا ۔ اس کے موضوع اور عمر کو دیکھا جائے تو یہ کارکردگی بہت شاندار تھی ۔ اور اگر اس کی درجہ بندی موضوع کے اعتبار سے کی جائے تو اردو رسم الخظ میں صرف حمد و نعت کے حوالے سے کام کرنے والی یہ ویب سائٹ درجہ بندی کے اعتبار سے سر فہرست ہوگی ۔

نعت کائنات ، وکیپیڈیا طرز پر نعت کا فری انسائکلو پیڈیا ہے ۔ اس پر کسی قسم کے اشہتار بازی یا منافع کمانے کی سرگرمی نہیں کی جاتی ۔ اس ویب سائٹ کو "وولنٹیرز" کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔ چونکہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور اس کے لیے ایک بڑی افرادی قوت درکار ہے تو نعت کائنات کی انتظامیہ ایسے احباب خوش آمدید کہتی ہے جو حمد و نعت سے متعلقہ علمی و تحقیقی کام سے دلچسی رکھتے ہیں اور اس ہمیشہ جاری رہنے والی پراجیکٹ میں کچھ تعاون کر سکتے ہوں ۔

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

Naat Kaainaat Arslan Ahmad Arsal.jpg

ارسلان احمد ارسل ، لاہور ، پاکستان

"یقیناََ آپ جو کام کر رہے ہیں وہ بہت قابل تعریف ہے اور اس کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے۔جیسا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور نئی نسل اس سے دن بہ دن جڑتی جا رہی ہے ۔اس لیے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کام کر رہے جو ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو رہا ہے ۔اور اداروں کا کام اگر اللہ فرد واحد سے لے تو یہ کرم کے بغیر ممکن نہیں۔۔۔اللہ کرے مرحلہ ء شوق نہ ہو طے ۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hasnain Aqib.jpg

حسنین عاقب ، آکولہ، بھارت

" یہ زمانہ ڈیجیٹل زمانہ ہے. اب ہر مرتبہ کسی کتاب یا حوالے کے لئے آپ کو لائبریری کی طرف دوڑ نہیں لگانی پڑتی. بس، ایک انڈرائیڈ فون اور اس کا اسکرین.. اپنی انگلیوں کو حرکت دیجیے اور مطلوبہ معلومات حاصل کرلیجیے.

نعتیہ ادب کے ضمن میں البتہ یہ دشواری تھی کہ اس موضوع پر کوئی جامع انسائیکلوپیڈیا یا مخزن موجود نہیں تھی. یقیناً یہ آپ جیسے عاشقانِ نبی اور عاشقانِ نعت کی محنت شاقہ اور کمٹمنٹ ہے کہ آپ نے نعت کائنات کو ایک ادبی حوالے کا ماخذ بنادیا ہے. نعت کائنات کی شکل میں آپ کی خدمات رہتی دنیا تک فیض رساں ثابت ہوگی اور اس موضوع پر تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی بنیادی ماخذ کا کام کرے گی. یہ کام اللہ اور اس کے پیارے رسول کی خوشنودی کا باعث ہے اور انشاءاللہ دونوں دنیاؤں میں آپ کی کامیابی اور سرخروئی کا وسیلہ ثابت ہوگی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

alt"=مناظر حسن اشرف"

مناظر حسن اشرف، کچھوچھہ شریف، بھارت

"نعت کائنات پر میں طویل عرصے سے مختلف شعراء کے کلام پڑھ رہا ہوں میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ کس قدر میں نعت کائنات کی ٹیم کو دعائیں دیتا ہوں کیونکہ نعت کائنات ایک ایسا سمندر ہے جس نے اپنے آغوش میں نہ جانے کتنے ہیرے جواہرات کو سمو رکھا ہے۔ اس سائٹ کے موجد اور انکے کارکنان نے جس کاوش و محبت سے نعت کائنات کے لئے کام کیا اس کی کوئی اور مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی اس بے مثال اور آفاقی کام کے لئے نعت کائنات کی ٹیم کو جتنی مبارکباد پیش کی جائے کم ہے میں نعت کائنات کے ایڈیٹر ابوالحسن خاور صاحب اور نعت کائنات بھارت کے رکن عالم نظامی صاحب کا بھی انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے نعت کائنات پر نہ صرف مجھے متعارف کروایا بلکہ اظہار عقیدت کا موقع بھی فراہم کیا پوری ٹیم کو نیک خواہشات اور دلی دعائیں"

رابطہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ورثہ

938 سی ۔ فیصل ٹاون ، لاہور

ای میل : admin@naatkainaat.org

وٹس ایپ : 00923314011747

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"ایوانِ مدحت " واہ کینٹ نعت مبارکہ کے فروغ کے لئے عرصہ ۲۰ سال سے مصروفِ عمل ہے۔ ایوانِ مدحت واہ کینٹ کے زیرِ اہتمام واہ کینٹ، حسن ابدال اور ٹیکسلا میں بے شمار نعتیہ مشاعروں، مسالموں اور نعتیہ کتب کی تقریب رونمائی کی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ اس کی بنیاد بانی و چیئرمین محمد عارف قادری مرحوم نے رکھی۔ ۲۰۲۱ جنوری سے واہ کینٹ میں مسلسل ۱۶ ماہانہ نعتیہ مشاعروں کا انعقاد ہو چکاہے۔

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعتیہ خدمات میں مصروف ادارے
نئے صفحات