کشکولِ تمنائے زیارت ہو نظر کاش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:07، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کشکولِ تمنّائے زیارت ہو نظر کاش

ایسے میں حضور آپ بھی فرمائیں، گذر کاش


آداب عطا کر مجھے طیبہ کے الٰہی

”در پیش ہو پھر مجھ کو مدینے کا سفر کاش“


توصیفِ نبی بسکہ اثاثہ ہے ہنر کا

مقبول رہے خدمتِ اقدس میں ہنر کاش


مانگا ہے دعاؤں میں انہیں اُن ہی کے صدقے

ظاہر ابھی ہو جائے دعاؤں کا اثر کاش


ہجرِ شہہِ بطحا میں جسے پل نہیں آرام

کافی رہے بخشش کو مرا سوزِ جگر کاش


میں جشنِ ولادت پہ چراغاں کروں ہر سو

اُس شب تو میسر ہو مجھے کثرتِ زر کاش


اے اوجؔ مدینے سے ہو اِس طور بلاوا

سب دوست اکٹھے چلیں فردوس نگر کاش


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات