کلیات بے چین

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ڈاکٹر شہزاد احمد کلیات بے چین کے بارے لکھتے ہیں

<

>

’’کلیاتِ بیچین‘‘ بیچینؔ رجپوری بدایونی کے متعدد مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ہے۔ 2003 ء میں اسے نعتیہ لائبریری، مکتبہ بیچین 1-27 ، وحدت کالونی، وحدت روڈ لاہور نے شائع کیا ہے۔ کلیات بیچین جلد اوّل کی قیمت 150/- روپے ہے (تینوں جلدوں کے صفحات 1292 ہیں) ؂ ’’کلیات بیچین‘‘ چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلد اوّل میں بیچین رجپوری کے پانچ مجموعہ ہائے نعتیہ ، جلد دوم میں پانچ مجموعہ ہائے نعتیہ اور جلد سوم میں چار مجموعہ ہائے کلام نعتیہ شامل ہیں۔ جلد اوّل میں تجلائے حرم، اضواء رحمت رحمان، لمعات مُرتاضِ حریٰ، تاجدارِ مرسلاں، شمع حرم۔ جلد دوم میں ضوبارِ حرم، فخر رُسل، شہ اُمم آقا حضور، حبیب ذی المنن، فیضان محسن اعظم، اضاعتِ سرورِ کونین۔ جلد سوم سدا دُالاعمال، موسومہ مناظر قدرت، تابستان (غزلیات)، آپ کی شخصیت پر تبصرے شامل ہیں۔ جلد چہارم تشنہ طبع ہے جب کہ اس کلیات میں نیّر حرم شامل نہیں۔ 31؂ نیر حرم سنگ میل پبلی کیشنز لاہور نے 1988ء میں شائع کیا تھا۔

کلیات بیچین پر لکھنے والوں میں شفیق مرزا، ڈاکٹر تبسم رضوانی، اور حکیم حافظ محمد یوسف کے نام شامل ہیں

<

>

مزید دیکھیے

کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات ظہوری |