کیا ماضی، کیاحال، آئندہ، سب منظر کُھل جائیں ۔ خادم رزمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:54، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خادم رزمی برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== کیا ماضی،کیاحال،آئندہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خادم رزمی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کیا ماضی،کیاحال،آئندہ،سب منظر کُھل جائیں ایک نظر سے آپ کی،مجھ پرساتوں درکُھل جائیں

آپ وہ مہر کہ جس کے نور سے ہرظلمت مٹ جائے آپ وہ اسم کہ جس کی برکت سے پتھر کُھل جائیں


اب تو میں بھی اڑ کرپہنچوں آپ کے دروازے پر مولا!اب تومجھ پربستہ کے بھی پرکُھل جائیں

پہلے جس کی باتیں سن کردل کھلتے،ملتے تھے اب تواُس واعظ کے وعظ پہ،سینے،سرکُھل جائیں


اب تودن کے نام پہ سائیں!اپنوں کی،اپنوں پر بندوقوں کی باڑھ جو رکتی ہے،خنجر کُھل جائیں

آپ کرم فرمائیں توریت میں ڈھلتے اس رزمیؔ پر پھر سے سبز رُتوں کے مہکے شام و سحر کُھل جائیں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام