ہر نفس، مصطفیٰ پر درود و سلام

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:10، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ہر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہر نفس، مصطفی پر درود و سلام

جانِ خلقِ خدا پر درود و سلام


رب کی اعلیٰ عطا پر درود و سلام س یّدی مصطفی پر درود و سلام


قرب کی ابتدا پر درود و سلام

سدرۃ المنتہیٰ پر درود و سلام


تان دیں چادریں لطف کی چار سو

رحمتِ کبریا پر درود و سلام


جس کے ہونے کا صدقہ ہیں کون و مکاں

اس حبیبِ خدا پر درود و سلام


مصطفی، مجتبیٰ، مرتضیٰ، مقتدا

دین و ایمانِ ما پر درود و سلام


شانِ محبوب جس جا نمایاں ہوئی

اُس مقامِ لقا پر درود و سلام


بارگاہِ نبی سے رکھے متّصل

میرے ذوقِ ثنا پر درود و سلام


اہلِ بیتِ نبی کے غلاموں کا اوجؔ

جدِّ آلِ عبا پر درود و سلام


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات