"ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد ۔ رشید محمود راجا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رشید محمود راجا ==== {{نعت}} ==== ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد نعتِ رسول س...)
 
 
سطر 16: سطر 16:




اللہ کے کرم کی ہے تعیم جس جگہ
اللہ کے کرم کی ہے تعمیم جس جگہ


اے دوستو! ہے اس سے عرب کی فضا مراد
اے دوستو! ہے اس سے عرب کی فضا مراد

حالیہ نسخہ بمطابق 06:08، 18 اگست 2017ء


شاعر: رشید محمود راجا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد

نعتِ رسول سے ہے ثنائے خدا مراد


مدّاحی نبی کو کیا جس نے اختیار

وہ شخص کامگار ہے، وہ شخص با مراد


اللہ کے کرم کی ہے تعمیم جس جگہ

اے دوستو! ہے اس سے عرب کی فضا مراد


منزل نہیں ہے جس کی مدینے کی سر زمیں

لاریب راہرو وہ ہے ناکام و نامراد


ہر چیز اس کے زیرِ قدم ہے جہان کی

مانگے گا کیا حضور کا مدحت سرا مراد


ظاہر ہوا ہے آیۂ مَاینُطِقُ سے راز

ہے گفتۂ رسول سے وحی خدا مراد


محمود اپنا دین ہے اُلفت حضور کی

آقا سے ہے وسیلہ قربِ خدا مراد