ہیں عجب یہ ہجر کی لذتیں نہ سکون ہے نہ قرار ہے۔ عائشہ ناز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Female 2.jpg

شاعرہ : عائشہ ناز

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہیں عجب یہ ہجر کی لذتیں نہ سکون ہے نہ قرار ہے

مجھے لے چلو کوئے مصطفیٰ ﷺ دلِ مبتلا کی پکار ہے


مجھے یوں عطا ہوں بلندیاں کہ ہو ان کے قدموں میں سر مرا

اسے چوموں آنکھوں سے عمر بھر جو نبی ﷺ کی راہ گزار ہے


بلغ العلی بکمالہ یہ صدا ہے روح میں گونجتی

کشف الدجیٰ بجمالہ یہی دھڑکنوں کا شعار ہے


حسنت جمیع خصالہ یہی میرا موضوعِ گفتگو

صلو علیہ وآلہ یہی میرا ورد وحصار ہے


تو ہے مدح خوانِ شہ امم ﷺ ،تجھے ناز حشر میں کیوں ہو غم

تری دستگیری کے واسطے وہ شفیع روز شمار ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات