ہے دامنِ عشاق میں عرفان کی خوشبو

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:01، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہے دامنِ عشاق میں عرفان کی خوشبو

جو اسمِ محمد کے ہے فیضان کی خوشبو


خالق بھی ہے خلقت بھی تری شان کے واصف

کونین میں پھیلی ہے تری شان کی خوشبو


جو شعر عطا ہوتے ہیں توصیفِ نبی میں

ہر شعر پہ پاتا ہوں میں ایمان کی خوشبو


مہکا ہے نسب آپ کا ہر دور میں آقا

ہر دور میں پھیلی بنو عدنان کی خوشبو


دنیا کو میسر ہوا آئینِ محبت

میثاقِ مدینہ، ترے گلدان کی خوشبو


میں اوجؔ نوازا گیا الفت سے جو اُنکی

در آئی مرے فن میں بھی حسّان کی خوشبو


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات