"خامشی، غار حرا، دل میرا ۔ نذیر قیصر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : نذیر قیصر خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا تیرے قدموں کی صدا دِل میرا گنبد ِ سبز...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک دوسرے صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}
[[زمرہ: ادبی نعتیں ]]


شاعر : [[ نذیر قیصر ]]
شاعر : [[ نذیر قیصر ]]
=== {{نعت }} ===


خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا
خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا

حالیہ نسخہ بمطابق 16:49، 13 مئی 2018ء


شاعر : نذیر قیصر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا

تیرے قدموں کی صدا دِل میرا


گنبد ِ سبز پہ تاروں کا ہجوم

اورسرِ بابِ دُعا دِل میرا


صبح کے ساتھ جھکی شاخِ گلاب

شاخ کے ساتھ جھکا دِل میرا


لوح در لوح ترے نقشِ قدم

حرف در حرف لکھا دِل میرا


ڈوبتی رات کے سنّاٹے میں

اِک کتاب ،ایک دیا دِل میرا


روشنی طاقِ ابد سے اُتری

اور ستارے نے کہا ،دِل میرا


جن زمانوں میں تری خوشبو تھی

اُن زمانوں کی ہوا ،دِل میرا


مزید دیکھیے

غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی