احمد ندیم قاسمی کا اصلی نام احمد شاہ اعوان تھا۔وہ 20 نومبر1916میں پیدا ہوئے ۔ احمد ندیم قاسمی کی وجہ ء شہرت ان کی اردو انگریزی میں شاعری،افسانہ نگاری ادبی نقاد اور صحافت ہے۔انہوں قریباً50 کے قریب کتب تحریر کیں۔کم و بیش 50برس تک ادبی جریدے "فنون" کے ایڈیٹر اور پبلشر بھی
رہے۔حکومتِ پاکستان نے ان کی گراں قدر ادبی خدمات پر انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ ء امتیاز جیسے اعزازت سے بھی نوازا۔
احمد ندیم قاسمی کا انتقال 10جولائی2006ئ صبح آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر لاہور میں ہوا۔ ان کی تدفین شیخ المشائخ قبرستان نزد ملّت پارک ملتان روڈ لاہور میں ہوئی۔