"خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ''' معروضہ ۶۹۲۱ھ بعد واپسی زیارت مطہرہ بار اوّل از ا...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
{{#seo: | |||
|title= حدائق بخشش ۔ امام احمد رضا خان کی شاعری | |||
|titlemode=append | |||
|keywords=نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقبول، نعت رسول، احمد رضا خان بریلوی، امام احمد رضا، صبح طیبہ میں ہوئی ۔ مصطفی جان رحمت، زمین و زماں تمہارے لیے ، واہ کیا جود و کرم ، ahmed raza, naat، حدائق بخش | |||
|description= حدائق بخش۔ امام احمد رضا کی شاعری ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے۔نعتیہ کلاموں کی مقبولیت کے حوالے جو پذیرائی احمد رضا خان بریلوی کی نعتوں کو ملی ہے وہ بے مثال ہے ۔ ہر قابل ذکر نعت خواں نے آپ کے کلاموں سے اپنی آوازوں کو مزین کیا ۔ | |||
}} | |||
حالیہ نسخہ بمطابق 21:36، 30 ستمبر 2017ء
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
معروضہ ۶۹۲۱ھ بعد واپسی زیارت مطہرہ بار اوّل
خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا
تمہارے کوچہ سے رخصت کیا نہال کیا
نہ روئے گل ابھی دیکھا نہ بوئے گل سونگھی
قضا نے لا کے قفس میں شکستہ بال کیا
وہ دل کہ خوں شدہ ارماں تھے جس میں مل ڈالا
فغاں کہ گور شہیداں کو پائمال کیا
یہ رائے کیا تھی وہاں سے پلٹنے کی اے نفس
ستم گر الٹی چھری سے ہمیں حلال کیا
یہ کب کی مجھ سے عداوت تھی تجھ کو اے ظالم
چھڑا کے سنگ در پاک سر و بال کیا
چمن سے پھینک دیا اشیانہ ¿ بلبل
اجاڑا خانہ ¿ بے کس بڑا کمال کیا
ترا ستم زدہ آنکھوں نے کیا بگاڑا تھا
یہ کیا سمائی کہ دُور ان سے وہ جمال کیا
حضور ان کے خیال وطن مٹانا تھا
ہم آپ مٹ گئے اچھا فراغ بال کیا
نہ گھر کا رکھا نہ اس در کا ہائے ناکامی
ہماری بے بسی پر بھی نہ کچھ خیال کیا
جو دل نے مر کے جلایا تھا منتوں کا چراغ
ستم کہ عرض رہِ صرصرِ زوال کیا
مدینہ چھوڑ کے ویرانہ ہند کا چھایا
یہ کیسا ہاے حواسوں نے اختلال کیا
تو جس کے واسطے چھوڑ اایا طیبہ سا محبوب
بتا تو اس ستم آرا نے کیا نہال کیا
ابھی ابھی تو چمن میں تھے چہچہے ناگاہ
یہ درد کیسا اٹھا جس نے جی نڈھال کیا
الٰہی سن لے رضا جیتے جی کہ مولےٰ نے
سگان کوچہ میں چہرہ مرا بحال کیا
حدائق بخشش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شور مہ نو سن کر تجھ تک میں دواں آیا