ہر صبح ہے نور رخ زیبائے محمد ۔ احسان دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:23، 20 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احسان دانش ==== {{نعت}} ==== ہر صبح ہے نورِ رُخِ زیبائے محمد{{ص}} ہر شام ہے گیسوئے دل...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احسان دانش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہر صبح ہے نورِ رُخِ زیبائے محمدﷺ

ہر شام ہے گیسوئے دل آرائے محمدﷺ


جپتی نہیں نظروں میں دو عالم کی تجلّی

ہے جب سے تصور میں سراپائے محمدﷺ


آئینے میں خود آئینہ گر بول رہا ہے

جو حکمِ خدا ہے وہی ثنائے محمدﷺ


انسان کو اگر تربیتِ فکر ونظر ہو

پھیلی ہوئی ہر سمت ہے دنیائے محمدﷺ


کانٹے مرے تلووّں کے لئے لالہ و گُل ہیں

گلشن ہے مرے واسطے صحرائے محمدﷺ


کب سے درِ اقدس کو ہیں بے تاب نگاہین

کب سے مرے دل میں ہے تمنائے محمدﷺ


دانش مری آدابِ محبت پہ منظر ہے

قبلہ ہے مرا نقشِ کف پائے محمدﷺ