کیف لدھیانوی
نعت کائنات سے
| قلمی نام | کیف لدھیانوی |
| نام | محمد اسماعیل |
| جائے پیدائش | لدھیانہ (بھارت) |
| شاعر | حافظ آباد , پاکستان |
| تعداد مجموعہ ہائے کلام | نامعلوم |
تعارف و حالاتِ زندگی
نام محمد اسماعیل ، تخلص کیف ، پیشہ وکالت ، قیام پاکستان کے بعد لدھیانہ ( انڈیا ) سے ہجرت کر کے حافظ آباد کے نواحی گائوں " ونی " میں مستقل رہائش پذیر ہوئے۔۔
کیف لدھیانوی جہاں ایک ممتاز قانون دان ، معروف سماجی رہنما اور مثبت و تعمیری سوچ رکھنے والے سیاست دان تھے وہاں علم و ادب کے افق پر ایک ایسا درخشاں و تاباں ستارا تھے جس کی ضیا پاشی سے حافظ آباد و مضافات کی ادبی فضائیں آج بھی جگمگا رہی ہیں۔
شاعری
کیف لدھیانوی اردو ، فارسی کے کہنہ مشق بزرگ شاعر تھے ۔ غزل و نظم کے علاوہ نعت بھی کہتے تھے اور خوب کہتے تھے ۔ علم العروج کے ماہر کی حیثیت سے نو آموز شعراء و ادباء کی بے لوث اصلاح کیا کرتے اور علمی و ادبی محافل و مشاعروں میں بطور خاص شرکت کیا کرتے تھے ۔ ادبی تنظیمیں انہیں اپنے پروگراموں میں مدعو کرتیں اور ان کے علمی و ادبی تجربے اور اصلاحی گفتگو سے اکتساب فیض کیا جاتا ۔ ان کی نعت میں سلاست ، گداز ، جدت طرازی ، ندرت آفرینی ، سپردگی اور وارفتگی کے جواہر نمایاں ہیں ۔
مشہور نعتیں
شراکتیں
20 اگست 2020 : عبد الغنی تائب صاحب نے ان کا تعارف اور نعت مبارکہ پیش کی۔