اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:02، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم)
شاعر :عبید اعظم اعظمی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا
رتبہ اُسے ملا جو محمد کا ہوگیا
اس کو ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا
اُس کا ہوا خدا جو محمد کا ہوگیا
نیکی کے کاروبار میں آگے گیا ہے کون
آگے وہی گیا جو محمد کا ہوگیا
شامل ملے گا بزمِ درودوسلام میں
اُس کا ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا
دل میں ہَوس کا نام ونشاں تک نہیں رہا
انسان بن گیا جو محمد کا ہوگیا
جلوے ہزار طرح کے ہیں تو رہا کریں
اُس کو کسی سے کیا جو محمد کا ہوگیا
پڑھتے رہو درود عبیداعظم اعظمی
قد اُس کا بڑھ گیا جو محمد کا ہوگیا