کرم عظیم ہے ہم پر یہی بقا کے لئے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:51، 15 جولائی 2022ء از 49.32.166.69 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: زبیر گورکھپوری بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === کرم عظیم ہے ہم پر یہی بقا کے لئ...)

Jump to navigationJump to search


شاعر: زبیر گورکھپوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کرم عظیم ہے ہم پر یہی بقا کے لئے

خدا نے بھیجا ہمیں عشق مصطفیٰ کے لئے


ہمارا نام ہے شامل نبی کی امت میں

ہماری جان ہے قربان اس عطا کے لئے

غلام ہوں میں اسی رحمت دو عالم کا

اٹھے نہ ہاتھ کبھی جس کے بدعا کے لئے


ہے جا نثاروں کی فہرست بھی طویل مگر

صحابہ بدر کے مخصوص تھے وفا کے لئے


عرب کے چاند کی خاطر ہے میری بینائی

یہ میرے ہونٹ ہیں بس ان کے نقش پا کے لئے


غلام احمد مختار ہے زبیر تو پھر

کوئی بھی اس سے نہ الجھے کبھی خدا کے لئے