حامل جلوہءازل، پیکر نور ذات تو ۔ عرش ملیسانی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:21، 10 مارچ 2017ء از 92.98.217.132 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: حامل جلوہءازل، پیکر نور ذات تو شان پیمبری سے ہے سرور کائنات تو فیض عمیم سے ترے قلب و نظر کی وسعتی...)
حامل جلوہءازل، پیکر نور ذات تو
شان پیمبری سے ہے سرور کائنات تو
فیض عمیم سے ترے قلب و نظر کی وسعتیں
مومن حق پرست کا حوصلہءنجات تو
تیرے عمل کے درس سے گرم ہے خون ہر بشر
حسن نمود زندگی رنگ رخ حیات تو
عقدہ کشائے این و آں،نور فزائے ہر مکاں
قبلہءاہل دل ہے تو رونق شش جہات تو
شان بشر کا منتہا،خالق دہر کا حبیب
مرد خدا پرست کا آئینہ حیات تو
مورد التفات ہم تیری نوازشات سے
ذات خدائے پاک سے وقف نوازشات تو
قلب و نظر کے راز سب دہر پہ منکشف ہوئے
روح جہاں راز تو، جان مکاشفات تو
مدح سرائے مصطفی ہے تو عمل بھی چاہیے
عرش جو ہوسکے تو ہو عزم میں پرثبات تو