بزم توحید سے تبلیغ کا نامہ آیا ۔ عزیز لکھنوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:22، 21 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: عزیز لکھنوی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== بزم توحید سے تبلیغ کا نامہ آ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز لکھنوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بزم توحید سے تبلیغ کا نامہ آیا

کوئی پہنے ہوئے قرآن کا جامہ آیا


جس نے اسلام کے پچیدہ مطالب کھولے

سر پہ باندھے وہ فضیلت کا عمامہ آیا


چشم و مژگاں سے لکھے اس نے ہزاروں دفتر

جس کے مکتب میں دولت آئی نہ خامہ آیا


شور تکبیر سے صحرائے عرب کانپ اٹھا

اس جلالت سے سوئے اہل تہامہ آیا


کپکپی جسم میں دل منزل اجلال خدا

لے کے یوں کوہ حرا سے کوئی نامہ آیا


شب ہجرت کی طرح دوش پہ بکھرائے ہوئے

سنبل غالیہ مو مشک شمامہ آیا