مندرجات کا رخ کریں

کُن

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
تصویر شامل کریں

تعارف: نعت ریسرچ سنٹر، کراچی

کن
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب جہانداد منظر القادری
نوعیت حمدیہ مجموعہ
زبان اردو
صفحات 132
کلاموں کی تعداد 71
فلیپ، دیباچہ اور مضامین طاہر سلطانی، دلاور علی آزر، عقیل ملک، فیصل عزیز بندگی
اشاعتی معلومات
سن اشاعت 2026
شہر کراچی
قیمت 1200
دستیابی جہاندادا منظر القادری 03032507689
تقدیسی ادب سے وابستہ نوجوان اور پر عزم شاعر جہانداد منظر القادری نے صرف چھ سال میں ایک ہموار تسلسل کے ساتھ کئی مجموعے پیش کردئیے ہیں ۔ ان کا پہلا مجموعہ “ کاسہ “ ۲۰۲۱میں شائع ہوا دوسرا “بخشش” ۲۰۲۲ تیسرا “ذکرک “ ۲۰۲۴ چوتھا “اجمعین ۲۰۲۴ میں اور اب یہ مجموعہ حمد “کن” ۲۰۲۶ میں زیور طبع سے آراستہ ہوا ہے ۔ اسے فضل خداوندی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ دعا ہے کہ وہ اسی تخلیقی سرشاری سے اپنے فنی و روحانی سفر کو جاری وساری رکھیں آمین ۔ عقیل ملک نے اس مجموعے پر لکھتے ہوئے درست کہا “ ان کے یہاں عشق خدا محض عقیدت کا مظہر نہیں بل کہ ایک فکری واردات ، ایک شعری تجربہ اور ایک روحانی مکالمہ ہے “ ۔ نعت ریسرچ سینٹر اس اہم مجموعے کی اشاعت پر منظر القادری کو مبارک باد پیش کرتا ہے

نمونہِ کلام

کن کہہ دیا خدایا کہ اٹھیں آنکھ سے پردے

کرنی ہے بیاں حمد مجھے ، سوز جگر دے


جس زمزمہ ِ نور سے قرطاس ہو روشن

اے میرے خدا میرے قلم میں وہ اثر دے


بے حرف کو ادراک ِ ثنا کوئی نہیں ہے

تو بہر ثنا، حضرت جبریل کا پر دے


اُس قاسم نعمات کے صدقے میں خدایا

کاسے کو مرے رزق مناجات سے بھر دے

بیرونی روابط

مزید دیکھیے

نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات