مندرجات کا رخ کریں

کیفِ حضوری

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
کیفِ حضوری
کیفِ حضوری
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب حسان المصطفیٰ
صفحات 208
فلیپ، دیباچہ اور مضامین ریاض مجید، صبیح رحمانی، واجد امیر، سرور نقشبندی، زبیب مسعود، ابوبکر تبسم، نعمان زاہد
کلاموں کی تعداد 81
اشاعتی معلومات
سن اشاعت 2025
ناشر نعت آشنا پبلیکیشنز
ناشر کا پتا لاہور
شہر لاہور
قیمت 1000

کیفِ حضوری حسان المصطفیٰ کا پہلا مجموعہء نعت ہے جِسے پڑھتے ہوئے قاری کو حقیقتاً ”کیفِ حضوری“ حاصل ہونے لگتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ مجموعہء کلام کا عنوان محض کتاب میں شامل کسی نعت کے مصرعے یا ردیف سے ماخوذ نہیں بلکہ یہ عنوان کتاب میں موجود کلام کے مزاج اور موضوعات کی مجموعی ترجمانی کرتا ہے۔ حسان المصطفیٰ نے جابجا سرکارِ کُل جہاںﷺ اور اُن کے دربارِ گہربار سے منسوب اپنی قلبی کیفیات و خیالات کو اس قدر نفیس اور شائستگی اور بھرے انداز میں بیان کیا ہے کہ الفاظ منظروں میں ڈھلتے محسوس ہوتے ہیں اور تخیلات کی وادی ”دوری میں بھی حضوری“ کی عملی تصویر سے سجنے لگتی ہے۔

نمونہِ کلام

ہم بھی اک جوہرِ کم یاب سے وابستہ ہیں

نعت والے ہیں اور آداب سے وابستہ ہیں


درِ نبیﷺ ہے، یہاں سانس بھی ادب سے لے

پکارنا ہو اُنہیں تو پکار آنکھوں میں

مزید دیکھیے

نئے صفحات