اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو ۔ اطہر عبد اللہ سوداگر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو

اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو اَللہ ہُو


ہر منظر میں تو ہی تو اَللہ ہُو اَللہ ہُو

بلبل کے نغموں میں تو تجھ سے کوئل کی کو کو


تیری حمد و ثنا ہر سو اَللہ ہُو اَللہ ہُو

سُوسَن میں گُلنار میں تو مُشکی ہار سنگار میں تو


سب پھولوں میں تیری بوٗ اَللہ ہُو اَللہ ہُو

دریا میں اشجار میں تو ریگستان کہسار میں تو

تجھ سے صحرا میں آہو اَللہ ہُو اَللہ ہُو


ارض و سما کا خالق تو کُل خِلقت کا مالک تو

ہے تعریف تری ہر سو اَللہ ہُو اَللہ ہُو


چاند میں ہے رخشندہ تو تاروں میں تابندہ تو

تجھ سے روشن ہے جگنو اَللہ ہُو اَللہ ہُو


ہیرا پنّا زر میں تو سِیم و لعل و گہر میں تو

تجھ سے مرجان و لُولو اَللہ ہُو اَللہ ہُو


تسنیم و کوثر میں تو عِرفاں کے ساغر میں تو

تجھ سے مینا جام و سبو اَللہ ہُو اَاللہ ہُو


اطہرؔ کے احساس میں تو بھوک میں تو اور پیاس میں تو

ہے موجِ انفاس میں تو اَللہ ہُو اَللہ ہُو

پیشکش =[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد فیضان قادری

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام