جلوہ گاہِ مصطفےٰ کا گوشہ گوشہ نور ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مظہرِ نورِ خدا ہیں وہ ، سراپا نور ہے

شکلِ انساں میں ہوا ظاہر خدا کا نور ہے


سرفرازِ نور ہوجاتے ہیں سب آکر یہاں

جلوہ گاہِ مصطفےٰ کا گوشہ گوشہ نور ہے


جبلِؔ رحمت ہو ، حراؔ ہو ، ثورؔ ہو ، یا ہو منیٰ

نور افشاں ہر جگہ بدر الدجےٰ کا نور ہے


ہر طرف ہے دیکھئے ان کی تجلّی کا ظہور

جلوہ فرما ہر جگہ نورِ خدا کا نور ہے


آرزو ہے موت سے پہلے مری یا مصطفےٰ

دیکھ لوں دربارِ نورِ حق میں کیسانور ہے


شہر طیبہ کا تو دن بھی ہے سُہانا رات بھی

روز و شب یکساں ہیں ، یہ کیسا سہانا نور ہے

کہکشاں روشن ہوئی ، شمس و قمر روشن ہوئے

ہے منور جس سے ہر عالم یہ ایسا نور ہے


بھیک اطہرؔ کو نہ حاصل ہو یہ ممکن ہی نہیں

مانگتا ہے اس کے در سے جو سراپا نور ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام