رحمۃ للعالمیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رونقِ کون و مکاں ہیں رحمۃ للعالمیں

افضلِ پیغمبراں ہیں رحمۃ للعالمیں


خوش مقال و خوش بیاں ہیں رحمۃ للعالمیں

ایسے ناطق گلفشاں ہیں رحمۃ للعالمیں


ہیں غلامِ مصطفےٰ تو فکرِ محشر کیوں کریں

جب شفیع عاصیاں ہیں رحمۃ للعالمیں


بے سہاروں کے سہارا ، گمرہوں کے رہنما

ہادیِ دورِ زماں ہیں رحمۃ للعالمیں


بن کے آئے رحمت عالم محمّد مصطفےٰ

دستگیرِ ناتواں ہیں رحمۃ للعالمیں


میہمانی کا شرف بخشا خدائے پاک نے

آپ رب کے رازداں ہیں رحمۃ للعالمیں


آپ کے ارشاد پر ہرنی رہائی پاگئی

مظہِرِ امن و اماں ہیں رحمۃ للعالمیں


وہ سفینہ غرقِ طوفاں ہو یہ ممکن ہی نہیں

آپ جس کے بادباں ہیں رحمۃ للعالمیں


آپ کیا ہیں؟ یہ خدا جانے ، مجھے یہ ہے پتہ

زینتِ باغِ جناں ہیں رحمۃ للعالمیں


جانب منزل رواں ہے کاروانِ اہلِ حق

اور میرِ کارواں ہیں رحمۃ للعالمیں


قلبِ اطہرؔ کو بھلا خوفِ غمِ دنیا ہو کیوں

غمگسارِ بے کساں ہیں رحمۃ للعالمیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام