سرکار مجھے اپنا ہی دیوانہ بنا دیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار مجھے اپنا ہی دیوانہ بنا دیں

کشکول بکف ہوں مجھے اپنی ہی وِلا دیں


عاصی کی شفاعت کا بھی بن جائے وسیلہ

لِلّہ حضور آج تو جلوہ ہی دِکھا دیں


ہونٹوں پہ درودوں کے ذرا پھول سجا کر

لوگو کبھی اک بار تو آقا کو صدا دیں


چارہ ہے مری کور نگاہی کا مرے شاہ

بس خاکِ کفِ پا مری آنکھوں میں لگا دیں


جُز خواہشِ طیبہ، نہ مرے دل میں رہے کچھ

سرکار مجھے اپنی محبت میں مِٹا دیں


کیسے مرے آقا پہ اُٹھائے کوئی انگلی!!

سر، شاتمِ احمد کا سرِ عام اُڑا دیں


میں بسملِ طیبہ سا پھڑکتا ہی پھروں اوجؔ

وہ ذوقِ تمنائے درِ پاک جگا دیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات