سفر میں حضر میں آگہی آپ ﷺ ہیں ۔ محمد احمد زاہد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : محمد احمد زاہد

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 36

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سفر میں حضر میں آگہی آپ ﷺ ہیں

قول میں فعل میں روشنی آپ ﷺ ہیں


قبر میں حشر میں بزمِ امکان میں

ضامن و شافعِ امتی آپ ﷺ ہیں


از ازل تا ابد جہاں میں ہر طرف

رحمتیں ،برکتیں ،عزتیں آپ ﷺ ہیں


ہر طرف ہیں خار قلب میں جگر میں

چاشنی آپ ﷺ ہیں تازگی آپ ﷺ ہیں


سفر میں حضر میں بزمِ امکان میں

رہ نما آپ ﷺ ہیں مقتدا آپ ﷺ ہیں


کون زاھد کا حاجت روا ہے بھلا

آپ ہیں آپ ہیں یا نبی آپ ﷺ ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام