ظلمت اور تاریکی میں روشن قندیل ضروری تھی ۔ حسنین اکبر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Hasnain akbar.jpg


شاعر : حسنین اکبر

بشکریہ : نعتیہ تنقیدی مشاعرہ 2018 ۔ منظوم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ظلمت اور تاریکی میں روشن قندیل ضروری تھی

جہل میں علمِ لدُنِّی کی اُمّی تنزیل ضروری تھی


شہرِ علم کی چوکھٹ پر خیرات بھی ظرف مطابق ہے

اُتنا ہی ادراک ہوا جتنی تفصیل ضروری تھی


احسن اُلتقویم کی خاطر خال و خد جو چاھے تھے

عین اسی انداز میں آدم کی تشکیل ضروری تھی


ہجر اور وصل کے دونوں منظر خواب سنہری جالی کے

ہر دو صورت آنکھوں میں اشکوں کی جھیل ضروری تھی


ربُّ الحمد نے مدحت کی تکوینی بزم سجانی تھی

داؤُدی لہجہ تو کہیں خُوئے راحیل ع ضروری تھی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات