قبلہء حاجت، شہہِ جود و عطا امداد کُن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قبلہء حاجت، شہہِ جود و عطا امداد کن

مظہرِ ذاتِ خدا یا سیّدا امداد کن


کھیتیاں برسوں کی سوکھی ایک پل میں ہوں ہری

گر کرم ہو جائے محبوبِ خدا امداد کن


آپ سے مخفی نہیں احوالِ عاصی سیّدی

بہرِ غوثِ ما، اغثنی سیّدا امداد کن


معصیت کی قید میں ہوں سر زمینِ رنج میں

اے شفیعِ عاصیاں بہرِ خدا امداد کن


حشر میں جس دن کوئی سر پر نہ ہوگا سائباں

ہو ”لوائے حمد“ کا سایہ عطا امداد کن


دو جہاں کی نعمتیں دستِ کرم میں آپ کے

اور عہدِ مفلسی مجھ پر فدا امداد کن


آپ کی نسبت پہ آقا اوجؔ تو نازاں ہے بس

اب غلامی کی سند کیجے عطا امداد کن


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات