قصیدہ بردہ شریف 2

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

فہرست[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1-10 | 11-20 | 21-30 | 31-40 | 41-50 | 51-60 | 61-70 | 71-80 | 81-90 | 91-100 | 101-110 | 111-120 | 121-130 | 131-140 | 141-150 | 151-160

اشعار 11-20[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

11


محضْتني النصح لكن لست أســمعهُ

إن المحب عن العذال في صممِ

تم نے تو خالص نصیحت کی ہے مجھے مگر میں نہیں سننے والا ۔۔۔ عاشق ہمیشہ ہی ناصح کی بات کے بارے میں بہراہوتاہے ۔۔

12

إنى اتهمت نصيحَ الشيب في عذَلٍ

والشيبُ أبعدُ في نصح عن التهم

میں نے بالوں کی سفیدی کو الزام دیا نصیحت کرنے پر۔۔۔ حالانکہ پڑھاپا بہت دور ہے الزام سے نصیحت کے معاملے میں ۔۔

13


فإنَّ أمَارتي بالسوءِ ما أتعظـــتْ

من جهلها بنذير الشيب والهرم

اور میرے نفس امارہ نے بالوں کی سفیدی اور پڑھاپے کی نصیحت نہیں پکڑی اپنی جہالت کی وجہ سے ۔۔

14-

ولا أعدّتْ من الفعل الجميل قـرى

ضيفٍ ألمّ برأسي غيرَ محتشم

نہ ہی کچھ اچھے اعمال کی ضیافت تیار کی ، تو یہ تو مہمان کو عزت نہ بخشی جس نے سر پر قیام کیاتھا ۔۔

15-


لو كنتُ أعلم أني ما أوقـــرُه

كتمتُ سراً بدا لي منه بالكتمِ

اگر میں جانتا کہ میں اس کی عزت نہی کرسکتا تو اسے اپنا راز بنا کر چھپالیتا۔۔

16

منْ لي بردِّ جماحٍ من غوايتهـــا

كما يُردُّ جماحُ الخيلِ باللُّجُمِ

کون ہے جو میرے نفس کو گمراہی سے روکے جیسے گھوڑے کی سرکشی کو کو لگام ڈال کر روکا جاتاہے۔۔


17-


فلا ترمْ بالمعاصي كسرَ شهوتهـــا

إنَّ الطعام يقوي شهوةَ النَّهـــمِ

خود کو مخاطب ہوکر کہتاہے کہ معصیت کے ذریعے نفس کی بغاوت کو کچلنے کا نہ سوچو۔۔۔ کیونکہ کھانا کھانے سے پیٹو کی بھوک اور بڑھتی ہے۔

18

والنفسُ كالطفل إن تُهْملهُ شبَّ على

حب الرضاعِ وإن تفطمهُ ينفطــمِ

اور نفس تو ایک بچے کی طرح ہوتاہے جسے اگر چھوڑ دیاجائے تو دودھ کا عادی رہتاہے۔۔۔ اور اگر دودھ چھڑادیاجائے تو پھر چھوڑ دیتاہے ۔


19-

فاصرفْ هواها وحاذر أن تُوَليَــهُ

إن الهوى ما تولَّى يُصْمِ أو يَصِـمِ

تو نفس کی خواہش کو دوسری طرف پھیرنے کی کوشش کرو۔۔ اور اسکی پیروی کرنے سے بچو۔۔۔ جس خواش کی پیروی کی جائے وہ بہرا بنادیتی ہے یا پھر بدنام کردیتی ہے ۔۔

20-

وراعها وهي في الأعمالِ ســائمةٌ

وإنْ هي استحلتِ المرعى فلا تُسِمِ

اور اس کی نگرانی رکھو جب وہ اعمال میں بے مہارہو ۔۔۔ اگر اسے سبزہ زار پسند اجائے تو تم نہ چرنے دو۔۔

بقیہ حصہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1-10 | 11-20 | 21-30 | 31-40 | 41-50 | 51-60 | 61-70 | 71-80 | 81-90 | 91-100 | 101-110 | 111-120 | 121-130 | 131-140 | 141-150 | 151-160

مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

امام بوصیری | مشہور قصائد

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: ارم نقوی