كب اپنے سر پہ اُن كے كَرم كی ردا نہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کب اپنے سر پہ اُن كے كَرم كی ردا نہیں؟

ہم كیوں كہیں كہ اپنا كوئی آسرا نہیں!


میرا نبیﷺ ہی میرے خدا كی دلیل ہے

یہ بات كیسے مان لوں میرا خدا نہیں


چاہا ہے دل سے آپ كو بس آپ ہی ملیں

اِس التجا سے بڑھ كے كوئی التجا نہیں


انسانیت كی راہ وہ ہرگز نہ پاسكے

حاصل جسے اطاعتِ خیر الوریٰ نہیں


زندہ ہو جس كے دل میں محبّت حضور كی

ایسے بَشر كے واسطے كوئی فنا نہیں


كِس كِس كرم كا ذكر میں فیضؔی کروں بیاں

مجھ كو میرے حضور نے كیا كیا دِیا نہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات