لبیّک اللھّم لبیّک

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مبارک ہو مبارک ہو مدینے کا سفر حاجی

دیارِنورِ یزداں روصہء خیرالبشر حاجی


نزولِِ رحمتِ باری جہاں ہے سر بسر حاجی

مبارک ہو تجھے وہ رات دن شام و سحر حاجی


جہازِ آرزو جب مائلِ پروازِ طیبہ ہو

صدائے مرحبا دے پھر خلا کی رہگزر حاجی


رسائی جب بھی ہو گلزارِوحدت کی فضاؤ میں

چلے لبیک کی یادِ بہاری جھوم کر حاجی


حریمِ قدس کے روشن منارے جب نظر آئیں

نظر ملتے ہی روشن ہوں تیرے قلب و جگر حاجی


مطافِ قُدس میں اِحرام سے ملبوس داخل ہوں

طوافِ کعبہ کرنا سنگ اسود چوم کر حاجی


کیئے جا نا درودِپاک کی گلریزیاں پیہم

درِمحبوبِ داورکو لبوں سے چوم کر حاجی


درِاقدس پہ رونا گڑگڑانا ہاتھ پھیلا کر


دُعا کرنا وہا قفلِ دہن کو کھول کر حاجی


تہجّد اور تسبیحیں تلاوت اور تفسیریں

مدینے میں رہے یہ مشغلہ آٹھوں پہر حاجی


وظائف میں درودوں میں نوافل میں دُعاوں میں

عبا دت ہی میں گزرے رات دن شام و سحر حاجی


جہاں پہ ذبح کرنے جا رہے تھے با پ بیٹے کو

منیٰ میں چو م لینا تم وہ ارضِ معتبرحاجی


نبی کے آستاں پر جب دُعا میں اشک باری ہو

سمونا دامنِ دل میں وہ اشکوں کا گہر حاجی


وہاں حسنِ مقدر سے رسائی آج ہے تیری

جہاں ہے نقشِ پائے مصطفےٰ کی رہگزر حاجی


کیا ہو گا سفر لاکھوں اے حاجی زندگانی میں

مگر سب میں مقدّس ہے مدینے کا سفر حاجی


یہاں ناری نئے ظلم وستم ایجاد کرتے ہیں

بیاں کر دینا آقا سے تشّدد ظلم و شر حاجی


بہت ہی خوش و خرم ہیں یہ رفعت دیکھ کر تیری

عزیز واقربا بھائی بہن مادر پدر حاجی


تصوّر میں رہیں اہلِ قرابت اور اطہرؔ بھی

یہی ہے وقتِ رخصت التجا با چشمِ تر حاجی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام