میرے حضور! آپ كا حسن وجمال بے مثال
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
میرے حضورﷺ! آپ كا حسن وجمال بے مثال
ہر اِك ادا ہے لا جواب ہر اِك كمال بے مثال
جس كے قدم كی خاك پر اوجِ فلك بھی ہے نثار
آپﷺ كے دَم سے ہو گئی شانِ بلالؓ بے مثال
آپﷺ كی شان دیكھ كر ارض وسما نے كہہ دیا
رنگِ جمال منفرد ، شانِ جلال بے مثال
شعر وسخن كے باب میں نعت كا فیض دیكھۓ
آپ سے آ پ ہوگۓ لفظ و خیال بے مثال
دونوں جہاں میں آپﷺ كے لطف وكرم كی ہو طلب
آكے لبوں پہ جم گیا ایك سوال بے مثال
فیضؔی دیارِ نور كی رہتی ہے دل میں روشنی
كیسے نہ میرے نام ہو صبحِ كمال بے مثال
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|