نہ قید ِ ہست نہ صدیوں کی حد ضروری ہے ۔ جاوید عادل سوہاوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Javid Adil Sohavi.jpg


شاعر : جاوید عادل سوہاوی

بشکریہ : نعتیہ تنقیدی مشاعرہ 2018 ۔ منظوم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ قیدِ ہست نہ صدیوں کی حد ضروری ہے

نبی سے عشق ہمیں تا ابد ضروری ہے


سکونِ روح کی خاطر خدا کی حمد کے بعد

لبوں پہ نعت کا ہونا اشد ضروری ہے


جزائے کارِ محبت میں ان کے کیا کہنے

جنہیں بہشت سے ان کی سند ضروری ہے


کمالِ اشک کو لازم ہے سنگِ در ان کا

کہ جیسے پھول کا شبنم کو خد ضروری ہے


فزوں ہے جس سے یہ تعدادِ انبیا کا فروغ

ہر اک جمال میں وہ اک عدد ،ضروری ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات