پیکرِ نور خُدا ہیں آمنہ کی گود میں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قلزم جو و سخا ہیں آمنہ کی گود میں

مخزنِ لطف وعطا ہیں آمنہ کی گود میں


جلوۂ شمعِ وفا ہیں آمنہ کی گود میں

مظہرِ شانِ خدا ہیں آمنہ کی گود میں


دو جہاں کے رہنما ہیں آمنہ کی گود میں

زینتِ ارض و سما ہیں آمنہ کی گود میں


گرمیِ محشر میں سب ان سے ہی مانگیں گے پناہ

وہ محمد مصطفےٰ ہیں آمنہ کی گود میں


اب زمانے کی سبھی تاریکیاں مٹ جائیں گی

پیکرِ نور خُدا ہیں آمنہ کی گود میں


راحتِ قلب و جگر ہیں ، مونسِ فکر و الم

دافعِ رنج و بلا ہیں آمنہ کی گود میں


دستگیرِ ناتواں و غمگسارِ بے کساں

شافعِ روزِ جزا ہیں آمنہ کی گود میں

جن کے پرتو سے منور ہے یہ ساری کائنات

مرحبا جلوہ نما ہیں آمنہ کی گودمیں


عظمتِ سرکار کا منکر تو آجا ہوش میں

دیکھ ممدوحِ خدا ہیں آمنہ کی گود میں


بن کے آئے رحمۃ للعالمیں ، ختم الرسل

ہر کسی کے مدعا ہیں آمنہ کی گود میں


صبح کی پہلی کرن پیغام اطہرؔ دے گئی

دونوں عالم کی ضیا ہیں آمنہ کی گود میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام