کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے ۔ سہیل عابدی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Sohail Abidi.jpg

شاعر: سہیل عابدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے

پیکرِ علم کبھی خاک نہیں ہو سکتے

۔ ہم ہیں توحید کے فانوس میں محفوظ ترین

اے ہوا! ہم خس و خاشاک نہیں ہو سکتے

۔ ہم ہیں اصحابِ محمد کے غلاموں کے غلام

ہم کسی طور خطرناک نہیں ہو سکتے

۔ دسترس شمس کی حرکت پہ رکھے جن کا بلال

ان کے قدموں میں کیوں افلاک نہیں ہو سکتے

۔ بھیجتے جو بھی ہیں اصحابِ محمد پہ سلام

حشر میں وہ کبھی نم ناک نہیں ہو سکتے


معرفت جن کو نہ ہو آلِ محمد کی سہیلٌ

کچھ بھی ہوں، صاحبِ ادراک نہیں ہو سکتے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات