ہمسر نہیں ہے کوئ نبی کا صفات میں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہمسر نہیں ہے کوئ نبی کا صفات میں

ان کی کہاں مثال کوئ کائنات میں


ہجرت کیا جب ارضِ مدینہ حضور نے

صدیق خوش نصیب تھے آقا کے ساتھ میں


دو ٹکڑے چاند کر دیا اپنا اٹھا کے ہاتھ

کیا زور کیا جلال ہے آقا کے ہاتھ میں


مصروف دینِ حق میں ہمہ وقت آپ تھے

تبلیغِ دین دن میں عبادت تھی رات میں


یا ربِ ھبلی امتی کہتے تھے مصطفیٰ

اکثر نمازِ فجر میں یا نصف رات میں


بجھ جائے نہ چراغِ تمنا کہیں مرا

یا رب دکھا دے مجھکو مدینہ حیات میں


اطہر بہشتِ زار کی ہے آرزو اگر

ذکرِ رسول کرتے رہو کائنات میں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام