قبلہء حاجت، شہہِ جود و عطا امداد کُن
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:54، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === قب...)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قبلہء حاجت، شہہِ جود و عطا امداد کن
مظہرِ ذاتِ خدا یا سیّدا امداد کن
کھیتیاں برسوں کی سوکھی ایک پل میں ہوں ہری
گر کرم ہو جائے محبوبِ خدا امداد کن
آپ سے مخفی نہیں احوالِ عاصی سیّدی
بہرِ غوثِ ما، اغثنی سیّدا امداد کن
معصیت کی قید میں ہوں سر زمینِ رنج میں
اے شفیعِ عاصیاں بہرِ خدا امداد کن
حشر میں جس دن کوئی سر پر نہ ہوگا سائباں
ہو ”لوائے حمد“ کا سایہ عطا امداد کن
دو جہاں کی نعمتیں دستِ کرم میں آپ کے
اور عہدِ مفلسی مجھ پر فدا امداد کن
آپ کی نسبت پہ آقا اوجؔ تو نازاں ہے بس
اب غلامی کی سند کیجے عطا امداد کن
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|