آیہِ حسنِ بے مثال لاکھوں سلام آپ پر (سید مرغوب احمد اختؔر الحامدی)

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: سید مرغوب احمد اختر الحامدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آیہِ حُسنِ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

سایہِ عینِ ذوالجلال ، لاکھوں سلام آپ پر


اے مدنی مہِ کمال ، لاکھوں سلام آپ پر

مہرِ منیرِ لازوال ، لاکھوں سلام آپ پر


ماہِ جبینِ ضحیٰ مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

لوحِ صحیفہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر


حضرتِ مُطّلب کے لال ، لاکھوں سلام آپ پر

آمنہ بی کے نونہال ، لاکھوں سلام آپ پر


معنیِ آیہِ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

شرحِ صفاتِ لایزال ، لاکھوں سلام آپ پر


حُسنِ ہمہ، ہمہ جمال ، لاکھوں سلام آپ پر

چاند جبیں، بھنویں ہلال ، لاکھوں سلام آپ پر


نُور ہی نُور بال بال ، لاکھوں سلام آپ پر

حُسن ہی حُسن خدو خال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ کی ذات بیمثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ کا دائرہ محال ، لاکھوں سلام آپ پر


رب ہے مُحِبِّ بے مثال ، لاکھوں سلام آپ پر

آپ حبیبِ خوش خصال ، لاکھوں سلام آپ پر


کتنا حَسین و تابناک صَلِّ علٰی ہے نامِ پاک

میمِ مبیں سے تا بہ دال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ خدا کے ہیں حبیب آپ خدا سے ہیں قریب

آپ کا مثل ہے محال ، لاکھوں سلام آپ پر


آپ ہیں میری کائنات آپ کا غم مری حیات

آپ کا ہجر ہے وصال ، لاکھوں سلام آپ پر


فرش سے تادنٰی گئے آن میں آپ آگئے

کتنی سبک ہے چال ڈھال ، لاکھوں سلام آپ پر


حاضرِ در ہے شاہِ دیں آپ کا اختؔرِ حزیں

کشتہِ غم شکستہ حال ، لاکھوں سلام آپ پر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حفیظ تائب | مظفر وارثی | اعظم چشتی | احمد ندیم قاسمی | محسن کاکوروی | مولانا حسن رضا بریلوی | مولانا الطاف حسین حالی | امیر مینائی