اللہ کے کرم کا رواں سلسلہ ہوا ۔ منظر پھلوری

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظر پھلوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ کے کرم کا رواں سلسلہ ہوا

صلِ علیٰ ہی درد والم کی دوا ہوا


دائم کرم سے گل کدہ دل کا ہرا ہوا

اسمِ رسول سے مرا ہر ڈر ہَوا ہُوا


وہ آسماں کرم کا ہے ساماں ہے سکھ کا وہ

عمرِ رواں کو مہر سے ہی حوصلہ ہوا


اسمِ امامِ مرسلاں درماں ہے روح کا

اسمِ امامِ مرسلاں دل کی دوا ہوا


اسمِ گرامی اس کا کروں ورد ہر گھڑی

اس کے کرم سے حل مرا ہر مسئلہ ہوا


سرکار کا سوالی ہے سائل اسی لیے

سائل کی ہر دعا کا وہی مدّعا ہوا