ترے خیال کو دل میں بسا کے لایا ہوں ۔ عارف عبد المتین
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : عارف عبد المتین
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم =[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ترے خیال کو دل میں بسا کے لایا ہوں
میں ایک ذرّے میں صحرا چھپا کے لایا ہوں
ترے کرم کی نہایت ہے یہ کہ تیرے حضورؐ
میں اپنے آپ کو خود سے بچا کے لایا ہوں
میں دیکھتا تھا کبھی جس میں اپنی ذات کا عکس
اس آئینہ کی میں کِرچیں اُٹھا کے لایا ہوں
یہ جاں کہ تجھ کو زمانے کا روپ کہتی ہے
میں قیدِ وقت سے اس کو چھڑا کے لایا ہوں
نظر کا سوز، تمنّا کی آنچ، غم کی جلن
میں خود کو سردِ چراغاں بنا کے لایا ہوں
کہاں ہے تیرگیِ خاکدان کہ میں امشب
فلک سے تیری تجلّی اُٹھا کے لایا ہوں
جلا مجھے کہ مہک اُٹھوں اے چراغِ حرم
میں اپنے جسم کو صندل بنا کے لایا ہوں!
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|