توفیق احسنؔ برکاتی
توفیق احسن برکاتی مصباحی ایک جواں سال عالم دین، نعت گو شاعر، مصنف، محقق، ادیب اور نکھری ہوئی طبیعت کے مالک ہیں،۔۔۔
حالاتِ زندگی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مولانامفتی محمد توفیق احسنؔ برکاتی مصباحی ایک جواں سال زود گو نثر نگار،شاعر و ادیب اور محقق عالمِ دین ہیں۔آپ کی ولادت بہنگواں ،اعلاپور ،ضلع اعظم گڑھ کے ایک علم دوست گھرانے میں ۱۲؍ جولائی ۱۹۸۴ء کوہوئی۔مقامی مدرسہ حنفیہ انوارالعلوم اور جامعہ عربیہ اظہارالعلوم ،جہاں گیرگنج ، فیض آباد میں ابتدائی اور متوسطات کی تعلیم ہوئی ۔اعلا دینی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ اشرفیہ عربی یونی ورسٹی مبارک پور میں داخلہ لیا ۔جہاں سے عا لمیت و فضیلت کے ساتھ تحقیق فی الفقہ کا کورس مکمل کیا ۔فی الحال آپ بر صغیر کی مشہور دانش گاہ ’’جامعہ اشرفیہ‘‘مبارک پور یوپی میں تدریسی خدمات پر مامور ہیں۔آپ کا موے قلم زمانۂ طالبِ علمی ہی سے نثر و نظم دونوں میدانوں میں گل بوٹے کھلا رہا ہے۔ اتنی کم عمری میں آپ نے دنیاے سنیت کو کئی بیش بہا کتب و رسائل کا تحفہ پیش کیا ہے۔لیکن جس انداز سے اس جواں سال قلم کار کی پذیرائی ہونی چاہیے وہ نہ ہوسکی ۔بہ ہر کیف !آپ کاتحقیقی، تصنیفی اور تالیفی سفر تیز رفتاری سے جاری و ساری ہے۔ مختلف ماہ ناموں اور اخبارات میںآپ کے تحقیقی مقالات اورکتب و رسائل پر تبصرے مسلسل شائع ہوتے رہتے ہیں۔ا
مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
چند کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شاعری پر مشاہیر کے تاثرات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مضامین و مقالات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
بیرونی ربط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- سخن کی معراج | ویب ایڈیشن
- ماں کے آنچل پہ شبنم ٹپکتی رہی شعری مجموعہ| ویب ایڈیشن
- ثنائے سرکار ہے وظیفہ نعتیہ مجموعہ| ویب ایڈیشن