دل میں رہے گا شافع محشر کا اعتبار ۔ حسن عسکری
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: حسن عسکری
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دل میں رہے گا شافعِ محشر کا اعتبار
فردِ عمل ہے گرچہ گناہوں سے داغدار
آقا کی ہوگی ہم کو زیارت زہے نصیب!
ہم سب کو اب ہے صبحِ قیامت کا انتظار
غفلت میں ہم نے آہ گزاری تمام عمر
بخشش کا ہوگا ان کی شفاعت پہ انحصار
آقا کے روبرو نہ اٹھائیں گے ہم نظر
لب بستہ ہم رہیں گے خطاوؔں پہ اشکبار
محشر میں ہوگا جس گھڑی دیدارِ مصطفیٰ
آئے گا کیسے اے دلِ مضطر تجھے قرار
بھیجیں گے نعت گویوں کو آقا پیام خاص
ان کی نوازشوں کا نہ ہم کر سکے شمار
برپا کریں محفلِ میلاد ہم حسن
گزرے گا اب مدینے میں یوں عہد پُر بہار