ربنا لک الحمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


شاعر : ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم

کتاب: ربنا لک الحمد

کل صفحات: 176

قیمت: 600 روپے

پبلشر: ماورا بکس

کتاب منگوانے کا پتہ: ماورا بکس ، 60 – دی مال لاہور

آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سعود عثمانی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم صاحب قابلِ رشک ہیں کہ انھوں نے شاعری کا آغاز دورِ طالب علمی سے حمد و نعت سے کیا اور آج تک اسی راہ پر گامزن ہیں. "ربنا لک الحمد" پڑھتے ہوئے مجھے یہ احساس رہا کہ ڈاکٹر افتخار ارقم صاحب نے شاعری کے معیارات کو ملحوظ رکھا ہے، ڈاکٹر افتخار ارقم صاحب اچھے شاعر بھی ہیں اور صاحبِ علم بھی. یہ دونوں مل کر بعض اوقات اس توفیق کی طرف نہیں لاتے جس کا نام حمد ہے. یہ توفیق جسے ملے اُسے شکر ادا کرنا چاہیے. میں بھی اپنے لیے اس توفیق کی دعا کرتا ہوں اور ڈاکٹر صاحب کو پیغمبری سنت کے اس سنگم تک پہنچنے کی مبارک پیش کرتا ہوں " -

مکمل تحریر یہاں ملاحظہ کریں  : ربنا لک الحمد از سعود عثمانی

تفاخر محمود گوندل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

" ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم صاحب نے نے مجرد حمدِ ربِ جلیل پر مشتمل ایک کتاب ربنا لک الحمد تخلیق کر کے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے، ڈاکٹر افتخار ارقم صاحب نے اس محدود خوابیدہ روایت کی جو عظیم الشان آبیاری کی ہے اُس کی داد میرے امکان میں نہیں. میری دانست میں یہ توفیقِ ایزدی کے بغیر ممکن نہیں. مبداء فیاض جن دلوں کو اس انعام کے لیے چن لیتا ہے وہی اس سعادت سے بہرہ یاب ہوتے ہیں. ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم صاحب نے "ربنا لک الحمد" لکھ کر ایک تقدس آمیز روحانی فریضہ انجام دیا ہے جو تشنگانِ معرفت کو اس قدر غریقِ وحدت کر دیتا ہے کہ وہ ثنائے کبریا پڑھ کر سرشار و مست و بے خود و مسحور ہو جاتے ہیں. مجھے پوری اُمید ہے کہ جب تمازتِ آفتاب محشر میں ڈاکٹر ارقم صاحب اپنا یہ اچھوتا نذرانہء وجدان لے کر خالق و مالکِ کائنات کے حضور پیش ہوں گے تو سحابِ کرم اُن پر ضرور سایہ فگن ہو گا" –


خالد شریف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

" ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم صاحب شاعری کے جملہ اسرارِ رموز اور نزاکتوں سے باخبر ہیں اور خصوصاً حمد کہنے کے لیے جس احتیاط اور جتنے ادب و آداب کی ضرورت ہوتی ہے، انھوں نے اسے بخوبی ملحوظِ حاطر رکھا ہے. فنی لحاظ سے بھی ڈاکٹر صاحب کا کلام پختہ ہے چنانچہ انھوں نے اس مشکل صنفِ سخن میں بھی اپنی قادر الکلامی کو برقرار رکھا ہے جو دراصل تو اُس قادرِ مطلق کی کرم نوازی کے بغیر ممکن نہیں ہوتا "-

سعید الظفر صدیقی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

" محترم ڈاکٹر محمد افتخار الحق ارقم صاحب ہمارے درمیان ایک سخن فہم، سینئر کہنہ مشق اور قادر الکلام شاعر کے مقام پر تو ہیں ہی اللہ تعالٰی نے انھیں اپنی تائیدِ خاص سے عوام الناس کے درمیان اپنی حمد و ثنا بیان کرنے کی توفیق سے بھی خصوصی طور پر نوازا ہے. اس ضمن میں ان کا یہ حمدیہ شعری مجموعہ "ربنا لک الحمد" آج ہمارے سامنے ہے اس کے لیے ڈاکٹر صاحب از حد داد و تحسین و مبارکباد کے مستحق ہیں " -


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

کتاب پر تبصرے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]