رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page; it is not the most recent. View the most recent revision.
Jump to navigationJump to search

شاعر :عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے

جب پڑھا میں نے درود ان پہ دعا سے پہلے


دل میں جل اٹھتا ہے طیبہ کے تصور کا چراغ

جب بھی رو لیتا ہوں میں حمد و ثنا سے پہلے


سرور دیں کو مصیبت میں پکارا جب بھی

آئے امداد کو وہ میری صدا سے پہلے


پہلی خواہش بھی یہی آخری خواہش بھی یہی

دیکھ لوں روضئہ سرکار قضا سے پہلے


انسیت ایسی ہے ہر صبح پہونچ جاتا ہے

باغ طیبہ میں یہ دل باد صبا سے پہلے


زندگی اتنی وفا مجھ سے خدارا کرنا

موت آئے نہ مجھے ان کی رضا سے پہلے


اب تو پلکوں پہ بٹھاتا ہے زمانہ عالم

پوچھتا کون تھا آقا کی ثنا سے پہلے