رحمتوں کا نزول کافی ہے ۔ مطلوب حسن مطلوب

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: مطلوب حسن مطلوب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رحمتوں کا نزول کافی ہے

شاخِ دل پر یہ پھول کافی ہے


دوجہاں کی سعادتوں کے لیے

حب آلِ نتول کافی ہے


کیوں فروعات میں الجھتے ہو

مصطفائیﷺ اصول کافی ہے


روزِ محشر ہم عاصیوں کے لیے

بس نگاہِ رسولﷺ کافی ہے


حق نما ہے حضورﷺ کی نسبت

ہم کو اس کا حصول کافی ہے


نعت میں داد کی ہوس ہے غلط

آپﷺ کر لیں قبول کافی ہے


بہر دیدہ وری سنو مطلوب

راہِ طیبہ کی دھول کافی ہے