ستمبر 2020 ـ 45 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 45 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 45 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 20 ستمبر 2020 بروز اتوار (رہائش گاہ محمد ارسلان ارشد(SUB CAMPUS)نعت لائبریری شاہدرہ)پر منعقد ہوئی ۔ مرحوم شعرائے کرام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں محدود حاضرین کے ساتھ منعقد ہونے والی یہ مسلسل چھٹی محفل تھی ۔ جسے نعت لائبریری شاہدرہ کے آفیشل فیس بُک پیج سے براہِ راست نشر کیا گیا ۔

50 سے زائد کتابوں کے مصنف ، شاعر، متعدد بے مثال اور مقبولِ عام نعتوں کے تخلیق کار، فیصل آباد کے نامور اور عہد ساز نعت نگار حافظ محمد حسین حافظ(مرحوم) کو اُن کی لکھی ہوئیں خوبصورت نعوت پڑھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ جن ثنا خوانان نے یہ سعادت حاصل کی اُن میں حافظ محمد عثمان، محمد فرقان ارشد، محمد اویس رضا صابری اور سید عرفان احمد نقوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔

محمد ساجد ڈھلوں نوری نے اپنا نعتیہ کلام مترنم انداز میں پیش فرمایا جبکہ محمد ارسلان ارشد نے حافظ محمد حسین حافظ کے حوالے سے ایک تعارفی مضمون پڑھا اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے اُن کے فن اور شخصیت پر مفید گفتگو فرمائی جس کے بعد درود و سلام اور دعا و طعام پر اس محفل کا انجام ہُوا

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات