سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا ۔ عروس فاروقی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : عروس فاروقی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا

وہ جدھر ہونگے اُدھر دیکھوں گا


کیا نگاہ اُن سے ملا پائوں گا

جب انھیں پیشِ نظر دیکھوں گا


میں نے پائی ہے بصارت حق سے

میں انھیں خیرِ بشر دیکھوں گا


اور کچھ دیکھا نہ دیکھا میں نے

جانبِ طیبہ مگر دیکھوں گا


آئے گا اُن کا بلاوا اِک دن

ایک روز اُن کا نگر دیکھوں گا


ہے یقیں مجھ کو عروس ان کے طفیل

اپنی آہوں میں اثر دیکھوں گا

مزید دیکھیے

عروس فاروقی