قمر وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Qamar Warsi.jpg

قمر وارثی
دبستان ِ وارثیہ

قمر وارثی صاحب تین دہائیوں سے نعت کہہ رہے ہیں


_

قمر وارثی کی شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عاصی کرنالی صاحب آپ کے بارے لکھتے ہیں

’’قمر وارثی کی نعت گوئی کی بنیاد شعور ہے ۔ ایسا شعور جو تیز روشنی بن کر قدم بہ قدم ان کو راہ دکھاتا ہے ۔ راستے کے نشیب و فراز سے آگاہ کرتا ہے اور انہیں صراط المستقیم پر رکھ کر منزل مقصود و محمود کو ان پر چہر کشا کرتا ہے ۔ ان کے یہاں اسی شعور کی برکت سے احتیاط ، اعتدال، توازن اور سلیقہ مندی موجود ہے ‘‘

مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کی تین مجموعے’

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

قمر وارثی صاحب کی ایک نعت مبارکہ احباب کی خدمت میں پیش ہے ۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ہیں محبوب رحمان، اللہ اکبر

حضور آپ کی شان, اللہ اکبر

پذیرائی پر اپنی حیراں ہے خود بھی

شہ ِ دیں کا مہمان ، اللہ اکبر

گدا بن کے پہنچے ، غنی بن کے لوٹے

مدینے کا فیضان ، اللہ اکبر

ادھر باب رحمت ، ادھر سبز گنبد

یہ حیرت کا سامان ، اللہ اکبر

فنا چاہتے ہیں جو عشق نبی میں

وہ دل اور وہ جان، اللہ اکبر

جہان ادب میں قمر نعت گوئی

ہے اب میری پہچان ، اللہ اکبر

دبستان وارثیہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ ’’دبستان ِ وارثیہ ‘‘ کے بانی اور ناظم بھی ہیں ۔ دبستان وارثیہ فروغ نعت کے لئے مختلف شہروں میں ردیفی مشاعروں کا اہتمام کرتی ہے اور مشاعروں کے یہ سلسلہ پاکستان سے نکل کر جدہ تک پہنچ چکا ہے اور جدہ میں بھی ہر سال ایک مشاعرہ ہوتا ہے ۔