قندیلِ نور
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
قندیل نور ، زینب سرور ی کا تیسرا نعتیہ مجموعہ ہے جو 2020ء میں شائع ہوئے ۔ اس مجموعہ پر صبیح رحمانی کا اظہار خیال ملاحظہ ہو
سیدہ پروین زینب سروری کی نعت گوئی کا مطالعہ کرتے ہوئے ابتدا ہی میں اس امر پہ ہماری توجہ مرکوز ہو جاتی ہے کہ ان کا حرف شعر جذبے کے وفور اور گہری وارفتگی کے سر چشمے سے سیراب ہو رہا ہے ۔چنانچہنعت گوئی ان کے لیے ایک ایسے وظیفہ حیات کی حیثیت رکھتی ہے جوان کی زندگی کوبامعنی بناتااور ان کےطرز احساس کی تشکیل کرتا ہے۔ ان کے اب تک دو مجموعہ ہاے کلامتسبیحِ نور اورحریمِ نور میری نظر سے گذرے ہیں۔ ان کاشعری اظہار اس امر کا غماز ہے کہ انھوں نے مستعار فکر ونظر سے اپنے دل و جاں کو آراستہ کرنے کے بجائےاپنے جذبہ و احساس کی فراوانی سے کام لیا اور دل کی دنیا کو نکھارا اور سنوارا ہے۔ ان کی شاعری میں ان کے اپنے دل کی حکایت بیان ہوئی ہے اور ان کی اپنی روح کلام کرتی ہے۔اس حقیقت کا خود ان کو بھی واضح طور پر احساس ہے اور وہ اپنی شاعری میں اس کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔
یہ صرف نعت نہیں روح کا کلام بھی ہے دیار دل کی حکایت ہے اک سلام بھی ہے یہ ٹھیک ہے کہ دوسری شعری اصناف کی طرح نعتیہ شاعری میں بھی فنی ہنر مندی اور فکری دراکی اپنی ایک اہمیت رکھتی ہیں، لیکن حرف نعت محض فن شعر گوئی کا حاصل نہیں ہوتا۔اس کی فضا صرف محاسن کلام، الفاظ کی آرائش، بیان کی قوت اور تخیل کی صلاحیت سے نہیں بنتی۔ اس کے علاوہ بھی کچھ درکار ہوتا ہے۔وہ جو کچھ ہے اس کی خوشبو کوپھیلانے میں عشق صادق اور جذبہ فراواں بڑا اہم کرادر ادا کرتے ہیں۔ پروین زینب سروری کے کلام میں عشق اور جذبے کی چھوٹ پڑتی دیکھی جاسکتی ہے۔مجھے امید ہے کہ اہل ذوق ان کے نعتیہ شعر وسخن سےبہرہ مند بھی ہوں گے اور داد بھی دیں گے۔
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|